اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’روس کی ترک حدود کی خلاف ورزی غلطی نہیں ہو سکتی‘

نیٹو اور امریکی حکام نے روس کی جانب سے ترکی کی فضائی حدود کی دوسری بار خلاف ورزی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینس سٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے مسلسل دو بار ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی غلطی نہیں لگتی۔ ان کا کہنا تھا کہ نیٹو کے لیے ایسی خلاف ورزیاں ناقابل قبول ہیں اور وہ اس کو نہایت سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ روس نے شام میں دولت اسلامیہ کے خلاف کارروائی فضائی کارروائی کا آغاز گزشتہ بدھ کو کیا تھا لیکن اس معاملے پر روس اور نیٹو میں شدید احتلافات پائے جاتے ہیں۔ تفصیل کے ساتھ عادل شاہ زیب