اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

کیا کم جونگ اُن، شمالی کوریا پر کنٹرول برقرار رکھ پائیں گے؟

شمالی کوریا میں حکمران ورکرز پارٹی کے قیام کے ستر برس پورے ہونے کے جشن کی تیاریاں ہو رہیں ہیں۔ دو کروڑ تیس لاکھ لوگوں کے اس ملک پر کم جونگ ان کی قیادت میں ایک جابرانہ اور آمرانہ طرز حکمرانی قائم ہے۔ جن پر تسلسل سے وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالی کے الزامات لگتے آئے ہیں۔ بی بی سی کی ٹیم کو شمالی کوریا میں داخلے اور دارالحکومت پیانگ یانگ سے کوریج کی اجازت تو ملی لیکن وہ بھی حکام کی کڑی نگرانی میں۔ سٹیو ایونز کی رپورٹ پیش کر رہیں عادل شاہ زیب