اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’کراچی میرا فنی تعارف نہیں، میری پہچان ہے‘

پاکستان کی معروف وژوئل آرٹسٹ نائزہ خان کا کہنا ہے کہ ان کے فن پاروں میں کراچی کی عکاسی بہت اہم مقام رکھتی ہے کیونکہ کراچی کے تصویری حوالے اور مناظر محض ان کے فن کا حصہ نہیں بلکہ یہ خود ان کی شناخت ہے۔

نائزہ خان سنہ 2013 میں ’صنف اور معاشرہ‘ کے موضوع پر بنائے جانے والے فن پاروں کی بنیاد پر وژوئل یا بصری آرٹ کے میدان میں بین الاقوامی انعام ’پرنس کلاز ایوارڈ‘ بھی جیت چکی ہیں۔ ہر سال یہ ایوراڈ ’ان فنکاروں یا تنظیموں کو دیا جاتا ہے جن کا کام ان کی اپنی تہذیب اور معاشرے ہر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔‘

بی بی سی اردو کی فی فی ہارون سے ایک گفتگو میں نائزہ خان نے لندن میں اپنے فن پاروں کی نمائش اور دیگر کئی حوالوں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔