اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ایرانی پارلیمنٹ نے جوہری معاہدے کی توثیق کر دی

ایران کی پارلیمان نے بین الاقوامی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کی توثیق کر دی ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق معاہدے کے حق میں پڑنے والے ووٹوں کی تعداد 161 جبکہ مخالفت میں ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد 59 ہے۔ 13 افراد ووٹنگ کے وقت پارلیمنٹ سے غیر حاضر تھے۔

تاہم اراکین پارلیمان کی جانب سے اصرار کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی انسپیکٹر صرف مخصوص عسکری تنصیبات کا جائزہ لے سکیں گے۔