اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

جیل میں بچوں سے جنسی زیادتی، حکام نے کیا اقدامات کیے؟

پشاور سینٹرل جیل میں ایک بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کی شکایت کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک قیدی اور جیل کے ایک نمبردار سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

پشاور جیل کے اس کِمسن قیدی کی دُہائی! کیا یہ اپنی نوعیت کا انفرادی واقعہ ہے یا پاکستان کی دوسری جیلوں میں بھی بچوں کو اس بربریت کا نشانہ بنایا گیا ہے؟ اور اگر ایسے واقعات پہلے بھی پیش آ چکے ہیں تو حکام نے انھیں روکنے کے لیے کیا کیا ہے؟

پاکستان میں بچوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی غیرسرکاری تنظیم سپارک کے سربراہ انیس جیلانی سے بی بی سی اردو کے ریڈیو پروگرام سیربین نے اسی موضوع پر بات چیت کی۔