اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

شانگلہ کےنوجوان کان کنی کی جانب مائل کیوں؟

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلعے شانگلہ کے اکثر غریب نوجوان مُلک کے مختلف شہروں میں کوئلے کی کانوں میں مشقت کرتے ہیں۔ حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے اِن کانوں میں اکثر اوقات گیس بھر جانے، یا کان گرنے جیسے حادثات پیش آتے ہیں، جن میں اِس علاقے کے سینکڑوں نوجوان ہلاک ہو چکے ہیں۔

شانگلہ کے نوجوان آخر جان کی پرواہ کيے بغیر کوئلے کی کانوں میں ہی کیوں کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ يہ جاننے کي کوشش کي ہے نامہ نگار رفعت اللہ اورکزئی نے۔