اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

انڈیا کی سب سے قدیم مسجد

جنوبی بھارت میں ایک ایسی مسجد ہے جس کے بارے میں مقامی روایت ہے کہ یہ پیغمبر اسلام کی زندگی کے دوران تعمیر ہوئی تھی۔ یہ مسجد کیرالہ کے کوڈنگلور نامی علاقے میں قائم کی گئی تھی۔ مسجد ایک ہندو راجہ کے نام سے منسوب ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اُس نے اسلام قبول کر لیا تھا۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ مسجد کئی مرتبہ تعمیراتی تبدیلیوں سے گزر چکی ہے۔ اپنے سیکولر نظریے کے لیے مشہور ’چیرامن پیرومل‘ نامی مسجد کو اب اس کی پرانی شکل میں لانے کی تیاری ہو رہی ہے۔ کیرالہ سے سہیل حلیم کی رپورٹ۔