اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان میں انسانی سمگلنگ کا بڑھتا ہوا مسئلہ

حالیہ مہینوں میں یورپ آنے والے تارکین وطن میں ایک بہت بڑی تعداد پاکستانیوں کی بھی ہے۔ یہ لوگ غیر قانونی انسانی سمگلنگ کا بین الاقوامی دھندہ چلانے والوں کے ذریعے، جان خطرے میں ڈال کر یورپ کا سفر کر رہے ہیں۔ حال میں ایسے سولہ افراد کی لاشیں واپس پاکستان پہنچیں جو غیر قانونی طریقے سے یورپ پہنچنا چاہتے تھے لیکن سمندر کی بھینٹ چڑھ گئے۔ ہلاک شدگان میں سے ایک کا تعلق گجرات سے تھا جہاں سے نامہ نگار شہزاد ملک نے ان کی ماں سے ملاقات کی۔