اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’اداکار اپنی ذات سے محبت نہیں کرتے‘

شاہ رخ نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ فنکار اور اداکار اپنی ذات سے بہت محبت کرتے ہیں، وہ خود پسند ہوتے ہیں۔ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ یہ بہت عجیب سوچ ہے۔ اگر میں خود سے محبت کروں گا تو میں صبح اٹھ کر کسی اور کے قالب میں کیسے ڈھل پاؤں گا۔ میں نہیں چاہوں گا کہ میں راہل یا راج یا کوئی بھی کردار بنوں۔ میرے خیال میں اداکار تو اپنی ذات سے بالکل محبت نہیں کرتے۔