اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’پاکستان دنیا میں اپنی شناخت بنا سکتا ہے‘

پاکستان کی معروف میک اپ آرٹسٹ اور حال میں اپنا میک اپ برانڈ متعارف کرانے والی نبیلہ مقصود کا کہنا ہے کہ فیشن کی دنیا میں پاکستان اپنی شناخت بنا سکتا ہے جس کی بنیاد ان مخصوص احساسات پر ہونی چاہیے جو پاکستانی کلچر کی نمائندگی کرتے ہیں۔

نبیلہ کو اس شعبے میں تیس برس ہو چکے ہیں لیکن وہ اب بھی ریٹائر ہونے کا ارادہ نہیں رکھتیں۔

فیشن اور بناؤ سنگھار کی دنیا سے تعلق کے علاوہ نبیلہ مقصود کو کوہ پیمائی کا بھی شوق ہے اور وہ تنزانیہ کی مشہور کلی منجارو کی چوٹی بھی سر کر چکی ہیں۔

بی بی سی اردو کی فی فی ہارون سے بات کرتے ہوئے نو مرتبہ ’لکس سٹائل ایوراڈ‘ کی حقدار قرار پانے والی نبیلہ مقصود نے بتایا کہ اب میک اپ صرف خواتین تک محدود نہیں بلکہ مرد بھی یہ مصنوعات استعمال کرتے ہیں۔