اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’بھارتی آئین سیکیولر ہے مگر لوگ نہیں‘

بھارت کی ریاست ہریانہ میں خود کو اونچی ذات سمجھنے والے ہندوؤں کے نچلی ذات سمجھے جانے والے ایک کنبے کے گھر کو آگ لگانے کا واقعہ گزشتہ دنوں پیش آیا تھا۔ اس واقعہ میں دو بچے جل کر ہلاک ہوگئے تھے۔

ایک مرکزی وزیر نے اس اندوہناک واقعے کا موازنہ کتوں پر پتھراؤ سے کیا۔ گزشتہ روز اسی ریاست میں ایک 15 برس کا دلت لڑکا پولیس کی حراست میں ہلاک ہوا۔

اگرچہ بھارتی سماج میں پسماندہ ذاتیں عرصے سے امتیازی سلوک کا شکار رہی ہیں تاہم ملک میں دلتوں کے خلاف نفرت کا اظہار اب زیادہ واضح طور پر کیا جا رہا ہے۔

بی بی سی اردو کے پروگرام سیربین میں عمر آفریدی نے دلی میں سیاسی اور سماجی امور کے تجزیہ کار سوبھاش گٹاڑے سے پوچھا کہ اس کھلم کھلا نفرت کی وجہ کیا ہے؟