اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

زلزلے سے خوف زدہ شہری کھلے آسمان تلے

پاکستان، بھارت اور افغانستان کے کچھ حصوں میں پیر کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ شدت کے لحاظ سے اس خطے میں آنے والے زلزلوں میں اس کو شدید ترین قرار دیا جا رہا ہے۔ زلزلے سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان کی ابھی تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ اسلام آباد میں شہری زلزلے کی شدت کے باعث کھلے آسمان تلے نکل آئے۔