اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

گیتا کی یادیں، بلقیس ایدھی کی زبانی

حالیہ ہفتوں میں جنوبی ایشیا کے سوشل میڈیا پر پاکستان سے انڈیا جانے والی لڑکی گیتا کی کہانی گردش کرتی رہی۔ گیتا کی کہانی بالی وڈ کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کے آنے کے بعد سامنے آئی۔ اس فلم میں انڈیا میں پھنس جانے والی ایک پاکستانی لڑکی کو پاکستان واپس لانے کی کہانی دکھائی گئی تھی۔ گیتا بھی چند ہفتے پہلے انڈیا واپس پہنچ گئیں جن کا استقبال وزیرِ اعظم نریندرا مودی نے کیا۔ گیتا کو پاکستان میں پالنے اور انھیں انڈیا پہنچانے والی ایدھی ٹرسٹ کی بلقیس ایدھی نے بی بی سی کے آؤٹ سائیڈ سورس پروگرام سے سکائپ پر بات کی اور گیتا کی کچھ یادیں دہرائیں۔