اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

کل کے دوست آج کے دشمن

افغانستان میں گوانتانامو جیل کے دو سابق قیدی اب جنگ کے محاذ پر ایک دوسرے کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ دونوں کا تعلق مشرقی صوبے ننگرہار سے ہے۔ دونوں جہاد اور پھر گوانتانامو جیل کے پرانے دوست بھی ہیں۔۔حاجی غالب ضلع اچین میں افغان حکومت کے ضلعی گورنر ہیں تو دوسری جانب مسلم دوست خود کو دولت اسلامیہ کہنے والي شدت پسند تنظيم کی قیادت کر رہے ہیں۔ کابل سے نامہ نگار سید انور کی رپورٹ