اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

سورج کی حیرت انگیز تصاویر

امریکی خلائی ادارے ناسا نے سورج کی سطح کی حیرت انگیز ہائی ڈیفینیشن تصاویر جاری کر دی ہیں جو اس کے خلا میں نصب ٹیلیسکوپ اس ڈی او یا سپیس ڈائنیمیکس آبزرویٹری سے کھینچی گئی ہیں۔ سائنسدانوں نے ان تصاویر کو محفوظ کرنے کے لیے الٹراوائلٹ لائٹ ویوو لنتھ کا استعمال کیا ہے جن کی مدد سے سورج کے مختلف حصوں پر درجہ حرارت بھی معلوم ہوتا ہے۔ یہ سورج کی سب سے تفصیلی تصاویر ہیں اور ان میں شمسی طوفان بھی نظر آتے ہیں۔