آنگ سان سوچی
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

آنگ سان سوچي کي جماعت کو تاريخي کاميابي

میانمار کے سرکاری اہلکاروں کے بقول آنگ سان سوچی کی جماعت ’نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی‘ نے ملک کے تاریخی عام انتخابات میں فتح حاصل کر لی ہے۔

اب تک 80 فيصد سے زیادہ نشستوں کے نتائج سامنے آئے ہیں جن میں ان کی جماعت نے دو تہائی نشستیں حاصل کی ہیں کہ جو حکومت کي تشکيل اور نئے صدر کي تقرري کے لیے کافی ہیں۔