اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

وہ آئے، گولیاں برسائیں اور بھاگ گئے‘

جمعے کی رات حملہ آوروں نے پیرس میں جن مقامات کو نشانہ بنایا ان میں ایک کمبوڈیائی ریستوران بھی شامل تھا جہاں پر کم از کم دس افراد ہلاک ہوئے اور کئی حملہ آورروں کی گولیوں سے زخمی ہوئے۔ اس ریستوران کے ایک باورچی مونی داس کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کے پانچ ساتھی اس وجہ سے بچ گئے کہ وہ سارے ریستوران کے تہہ خانے میں چھپ گئے تھے۔

پیرس میں بی بی سی اردو کے جاوید سومرو سے بات کرتے ہوئے مونی داس نے کہا کہ حملہ آور آئے، گولیاں برسائیں اور گاڑی میں بیٹھ کر موقعے سے فرار ہو گئے۔