اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’چھوٹے تالاب کی بڑی مچھلی نہیں بننا چاہتا‘

لندن کی فیشن کی دنیا میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے فیشن ڈیزائنر عمر منصور اپنی موجودگی کا احساس دلا رہے ہیں اور پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ انھوں نے حال ہی میں بہار 2016 میں منظر عام پر لائے جانے والے ملبوسات کے ایک فیشن شو میں بھی شرکت کی۔ فیشن شوز میں اپنے ملبوسات کی نمائش کے علاوہ عمر منصور کی صلاحیتوں کا اعتراف مشہور میگزین ’ووگ‘ میں کیا گیا ہے۔

عمر منصور نے لندن فیشن سکول سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد مغربی ملبوسات کے نمونوں کی نمائش کے لیے برطانوی ماڈل ایمی گائی کا انتخاب کیا جو کہ ’مِس یونائٹڈ کنگڈم‘ بھی ہیں۔

سنیے عمر منصور کے ساتھ فی فی ہارون کی ایک گفتگو۔۔