اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

روسی طیارہ دہشت گردی کی نذر ہوا تھا

روس کے سکیورٹی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مصر میں تباہ ہونے والا روسی فضائی کمپنی کا مسافر بردار طیارے کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔

مصر کے صحرائے سینا میں روسی مسافر بردار طیارہ اکتیس اکتوبر کو شرم الشیخ سے اڑنے کے23 منٹ بعد گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

اس طیارے پر سوار تمام 224 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

منگل کو روسی سکیورٹی کے سربراہ نے ایک اجلاس کے دوران صدر ولادی میر پوتن کو مطلع کیا کہ طیارہ گھریلو ساخت کے ایک کلو وزنی بم کے پھٹنے سے فضا میں ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا۔ اسی وجہ سے اس کا ملبہ ایک وسیع علاقے میں پھیل گیا تھا۔