اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

گمنام سیاسی جماعت کا منفرد انتخابی پینل

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی تاریخ کے پہلے بلدیاتی انتخابات کی مہم ختم ہو گئی ہے۔

30 نومبر کے انتخابات کے لیے تقریباً 50 فیصد ووٹرز خواتین ہیں لیکن خواتین امیدواروں کی تعداد 15 فیصد سے بھی کم ہے۔ صرف ایک یونین کونسل ہے جہاں سے ایک گمنام سیاسی جماعت نے سب سے بڑے عہدوں چیئرمین اور نائب چیئرمین دونوں کے لیے خواتین امیدوار کھڑی کی ہیں۔ ایک عیسائی ہے اور دوسری مسلمان۔ ایک کچی بستی سے ہے اور دوسری امیر طبقے سے نوجوان کلاسیکی ڈانسر۔ دونوں نے مقامی خطیب گھرانے سے سیاسی اتحاد کیا ہے۔ اِس منفرد پینل کے بارے میں بتا رہے ہیں ظہیرالدین بابر۔