اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پیرس: ماحولیاتی تبدیلیوں پر اتفاقِ رائے کی کوشش

دنيا کے ماحول ميں تبدیلیوں پر ایک متفقہ عالمی حکمتِ عملی بنانے کے لیے سربراہي کانفرنس سوموار سے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں شروع ہو گئي ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے منعقد کرائي جانے والي اِس کانفرنس میں 195 ممالک کے نمائندے کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے کسی معاہدے پر پہنچنے کی کوشش کریں گے۔ اِس موقع پر میزبان ملک فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے کہا ہے کہ دنیا کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔ ’ڈینیل بویچر‘ کی رپورٹ پيش کر رہے ہيں حسین عسکری۔