بی بی سی کا گوگل ہینگ آؤٹ

’معاشرے کی نظر میں ایک اچھی عورت‘ کے عنوان سے بی بی سی اردو اور ہندی سروس ’ہنڈرڈ ومن‘ سیریز کے سلسلے میں ایک خصوصی گوگل ہینگ آؤٹ مشترکہ طور پر منگل کو پیش کر رہی ہیں۔

آپ يہ بحث ہمارے گوگل پلس پيج اور يوٹيوب چينل پر لائيو ديکھ سکتے ہيں۔

اس بحث میں شریکِ گفتگو ہوں گی اوکسفورڈ یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر سندس علی، لندن میں وکالت کے پیشے سے وابستہ شازیہ کاظمی، بھارت میں خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی سرگرم کارکن پنجرا تور اور پاکستان میں جیو ٹی وی کی اینکر پرسن رابعہ انعم ۔

اگر گوگل ہینگ آؤٹ کے شرکا سے آپ کوئی سوال پوچھنا چاہیں تو آپ گوگل پلس اور یو ٹیوب پر سوال بھیج سکتے ہیں۔

گوگل پلس کا لنک

یوٹیوب چینل کا لنک