اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

کیا پاکستانی معاشرے میں مرد اور عورت برابر ہیں؟

کیا پاکستانی معاشرے میں مرد اور عورت برابر ہیں؟

یا یہ برابری درس و تدریں اور لیڈران کرام کی تقاریر میں بکثرت ملتی ہے اور حقیقی دنیا میں نہیں؟

عورتوں کی برابری کا تصور معاشرے میں کون طے کرتا ہے، عورت، مرد یا دونوں؟ کون طے کرتا ہے کہ عورت کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے اگر وہ اپنی ذات کو مکمل کرنا چاہتی ہے۔ ایسے میں عورت کو کیسے دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، گھر، سسرال، عزیزواقارب، گلی محلے کے لوگ اس کو کس طرح اپنے اپنے معیارات کا پابند بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

ان ہی سوالات اور نکات کے بارے میں بی بی سی ہنڈریڈ ویمن سیریز کے تحت بی بی سی اردو ریڈیو کے پروگرام سیربین میں شفیع نقی جامعی نے ایک جدید نظریات رکھنے والی طالبہ رمشا واسطی، گھریلو خاتون، عائشہ کنول، ریٹائر ہونے والی خاتون نسرین پرویز اور نجی ایئر لائین کی ایئر ہوسٹس حنا تراب سے بات کی۔