اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

کيا سوات ميں طالبان کا اثر پھر بڑھ رہا ہے؟

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کی وادی سوات میں گزشتہ کچھ عرصہ سے طالبان مخالف امن کمیٹیوں کے رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے کارکنوں پر شدت پسند حملوں میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔ حالیہ دنوں میں حکومتی حامی امن کمیٹیوں کے کئی اہلکار دن دہاڑے نشانہ بنائے گئے ہیں جبکہ خواتین کی حقوق اور امن کی بحالی کےلیے سرگرم بعض تنظیمیں بھی شدت پسندوں کے نشانے پر ہے۔

سوات میں اتنی بڑی فوجی کاروائیوں کے باوجود آخر وہاں ہدف بناکر قتل کے واقعات میں کمی کیوں نہیں آرہی۔ اسی سوال کا جواب ہمارے ساتھی رفعت اللہ اورکزئی نے سوات جاکر تلاش کرنے کی کوشش کی ہے۔