اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

کیلیفورنیا میں دونوں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا

امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان برنارڈینو میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک سوشل سروس سینٹر میں 14 افراد کی ہلاکت میں مبینہ طور پر ملوث افراد کی تلاش کے لیے اس واردات کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے وسیع پیمانے پر تلاش اور تفتیش کا آغاز کر دیا۔چند گھنٹوں بعد ہی سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد مبینہ طور پر اس واردات میں ملوث دو میاں بیوی کو ہلاک کر دیا۔