اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

اسلام آباد میں افغانستان پر کانفرنس کا آغاز

بھارتی وزیر خارجہ سُشما سوراج نے کہا ہے کہ وہ انڈيا اور پاکستان کے تعلقات کو سدھارنے اور آگے بڑھانے کا پیغام لے کر پاکستان آئی ہيں۔ وہ دو روزہ 'ہارٹ آف ایشیا' کانفرنس ميں شرکت کے ليے اسلام آباد پہنچي ہيں۔ جبکہ افغانستان کے بارے ميں ہونے والي اِس بین الاقوامی کانفرنس ميں شريک ہونے کے ليے افغان صدر، بدھ کو پاکستان آئیں گے۔ اِس موقعے پر پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کا خواہشمند ہے۔ اسلام آباد سے ظہیرالدین بابر کي رپورٹ