اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

دلی کا لٹل کابل

افغانستان کے جنگ و جدل سے دور دلی کے مصروف ترین کاروباری علاقے لاجپت نگر میں بھی ایک چھوٹا سا کابل بستا ہے۔ دلی میں اسے اب لٹل کابل کہا جاتا ہے۔ یہاں زیادہ تر دکانوں کے سائن بورڈ فارسی میں ہیں اور جگہ جگہ افغان نوجوان کہیں ہوٹلوں میں تو کہیں گلی کے نکڑ پر بحث مباحثوں میں مشغول نظر آتے ہیں۔ ان میں ایک بڑی تعداد افغان پناہ گزینوں کی بھی ہے۔ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس اور افغانستان کے پڑوسی ممالک کے بارے میں لٹل کابل کیا سوچتا ہے؟ دلی سے سہیل حلیم کی رپورٹ