اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’یا قربان‘: پشتو موسیقی کی بحالی کی کوشش

پشتو بولنے والے بیشتر علاقوں میں شدت پسندی کی وجہ سے گلوکاروں نے اِس فن سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔ اب خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے ’یاقربان‘ کے نام سے دہشت گردی سے متاثرہ شہروں میں علاقائی موسیقی کے مقابلے ترتیب دیے ہیں جو پشتو، ہندکو ، سرائیکی اور چترالی زبانوں میں ہو رہے ہیں۔ ملاکنڈ ڈویژن میں ہونے والے ایسے ہی ايک مقابلے کے ناظرين میں ہمارے ساتھی عزیزاللہ خان بھی موجود تھے۔