اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

کیا ثنا اللہ زہری ناراض بلوچوں کے لیے قابل قبول ہوں گے؟

وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے مری معاہدے کی روشنی میں نواب ثنا اللہ زہری کو بلوچستان کا وزیراعلیٰ نامزد کردیا ہے۔معاہدے کے تحت ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے چار دسمبر کو وزیراعلیٰ بلوچستان کے عہدے سے دستبردار ہو جانا تھا جس کے بعد آئندہ ڈھائی سال کے لیے مسلم لیگ (ن) کے اُمیدوار کو اس عہدے پر فائز کیا جانا ہے۔

اس فیصلے پر کئی اہم سوال ہیں، کہ کیا نئے نامزد وزیر اعلیٰ ثنا اللہ زہری بلوچستان کے سب حلقوں خصوصاً ناراض بلوچوں کے لیے قابل قبول ہونگے۔کیا بلوچستان کے خصوصی حالات کے تناظر میں یہ ایک اچھا سیاسی فیصلہ ہے۔ کیا موجودہ مفاہمتی پالیسی میں تسلسل رہے گا۔ بی بی سی اردو کے ریڈیو پروگرام سیربین میں ہماری ساتھی ماہ پارہ صفدر نے سینیئر صحافی اور تجزیہ کار عامر متین سے بات کی جو بلوچستان کے حالات اور وہاں ہونے والی پیشرفت پر گہری نظر رکھتے ہیں۔