اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

یہ بندھن پیار کا بندھن ہے

بریڈفورڈ کا ایک جوڑا جمعہ کو اپنی شادی کی 90 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ کرم اور کرتاری چاند کی جوڑی کو جو بالاترتیب 110 اور 103 برس کے ہیں برطانیہ کی سب سے زیادہ عرصے تک قائم رہنے والی شادی شدہ جوڑی کہا جا رہا ہے۔ انھوں نے 1925 کو انڈیا میں شادی کی تھی اور 40 سال پہلے برطانیہ آ گئے تھے۔ بی بی سی ایشئن نیٹ ورک کی شبنم محمود بھی ان کی شادی کی سالگرہ میں شریک ہیں۔