اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

سعودی عرب: خواتین پہلی بار انتخابی دنگل میں

سعودی عرب میں کل تاریخی بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں۔ تاریخی اس اعتبار سے کہ خواتین پہلی بار نہ صرف بلدیاتی انتخابات میں ووٹ دے سکیں گی بلکہ بحیثیت امیدوار بھی حصہ لے سکتی ہیں۔ حقوق نسواں کے لیے کام کرنے والی تنظیمیں اسے ایک بڑی کامیابی تو قرار دیتی ہیں لیکن ایسے تحفظات کے ساتھ کہ سعودی عرب کے قدامت پسند معاشرے میں خواتین کو مساوی حقوق دلانے کے لیے ابھی طویل جدوجہد باقی ہے۔ ریاض سے ’اورلا گیرن ‘کی رپورٹ نصرت جہاں کی زبانی۔