اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’ہمارے پھول بے دردی سے ہم سے چھین لیے گئے‘

آرمی پبلک سکول پشاور پر حملے میں ہلاک ہونے والے بچوں کے والدین کی تنظیم ’اے پی ایس شہداء فورم‘ نے اس بات پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے کہ ابھی تک انھیں سکول پر حملے کی تحقیقات سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا ہے اور نہ انھیں یہ معلوم ہے کہ سکول کی سکیورٹی پر مامور افراد کو سزائیں دی گئی ہیں یا نہیں۔ تنظیم کے صدر عابد رضا بنگش سے پشاور میں ہمارے ساتھی رفعت اللہ اورکزئی سے بات کی اور ان سے پوچھا کہ سوگواران نے پہلا سال کیسے گزارا۔