اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پلس سائزماڈل کیسےخوبصورتی کےتصورات کو چیلنج کر رہیں ہیں

بشمبر داس خوبصورتی کے روایتی تصورات کو چیلنج کر رہی ہیں۔ وہ ايک بھارتي نژاد برطانوی ماڈل ہیں اور پلس سائز ماڈلز کي خوبصورتي کے بین الاقوامی مقابلے میں انہوں نے انعام بھی حاصل کیا۔ بشمبر کہتی ہیں کہ ایشیائي خواتین آج بھی رنگت اور دبلے پن کے میعار پر جانچی جاتی ہیں۔ بشمبر کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب برطانوی پارلیمنٹ کیٹواک پر بہت زیادہ دبلی لڑکیوں کو لانے پر انکوائری کر رہی ہے۔ بشمبر کو امید ہے کہ ان کی جیت دیگر لڑکیوں کو ایک بہتر باڈی اميج اختیار کرنے پر مائل کر سکتی ہے۔