اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

سوال عامر کا، انٹرویو مصباح سے

پاکستان کرکٹ بورڈ سپاٹ فکسنگ میں ملوث سزا یافتہ فاسٹ بولر محمد عامر کی پاکستانی ٹیم میں شمولیت کو جلد سے جلد یقینی بنانے کے لیے تیزی سے سرگرم ہے اور انہیں دورۂ نیوزی لینڈ کے تربیتی کیمپ میں بھی شامل کیا جاچکا ہے لیکن پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کہتے ہیں کہ محمد عامر کی واپسی بہت بڑا سوالیہ نشان ہے جس کے اثرات کا کسی کو بھی اندازہ نہیں ہے۔ کراچی میں ہمارے ساتھی عبدالرشید شکور نے مصباح الحق سے بی بی سی کے خصوصی انٹرویو میں پوچھا کہ کیا محمد عامر کو ٹیم میں واپس لاکر پاکستان کرکٹ بورڈ دنیا کو منفی پیغام نہیں دے رہا ؟