’خواتینِ تسکین‘ کے حقوق کے لیے لڑنے والی خاتون فائلس کم
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان تاریخی معاہدہ

جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی قحبہ خانوں میں جنسی تسکین کے لیے زبردستی لائی جانے والی خواتین کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے تاریخی معاہدہ طے پا گیا ہے۔

جاپان متاثرہ خواتین کے لیے ایک ارب ین (83 لاکھ امریکی ڈالر) ادا کرے گا۔ یہ رقم اس سلسلے میں جنوبی کوریا کے تحت قائم فنڈ کو فراہم کی جائے گی۔