اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

سعودی عرب میں 47 افراد کے سر قلم

سعودی عرب میں آج 47 افراد کے سر قلم کر دیے گئے۔ جن افراد کو موت کی سزا دی گئی ان میں سعودی عرب کے معروف شیعہ عالم شیخ نِمر النِمر بھی شامل ہیں۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ان افراد کو دہشت گردی اور بغاوت پر اکسانے کے جرائم میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ شیخ النِمر کی سزائے موت پر عملدرآمد کی خبر آنے کے بعد مختلف حلقوں کی طرف سے سعودی حکومت پر تنقید سامنے آئی ہے۔

ہمارے ساتھی عمر آفریدی نے سینئر صحافی اور تجزیہ نگار راشد حسین سے اس خبر کی تفصیل پوچھی۔