اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’پاکستان کی جانب سے صرف مذمت کافی نہیں‘

گزشتہ روز پٹھان کوٹ میں قائم بھارتی ایئربیس پر حملے کے بعد پاکستانی وزارت خارجہ نے اس کی پرزور الفاظ میں مذمت کی تھی اور کہا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کسی بھی ملک سے تعاون کو تیار ہے۔

اس حوالے سے ہمارے ساتھی عمر آفریدی نے پاکستان میں دفاعی امور کے تجزیہ نگار بریگیڈئر ریٹائرڈ سعد محمد سے پوچھا کہ ان کے خیال میں پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں حالیہ گرم جوشی کے تناظر میں پاکستان ،حملے کی مذمت کے علاوہ اور کیا کر سکتا تھا یا کر سکتا ہے؟