اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’دہشت گردی کرنے والا پاکستان بھارت کا مشترکہ دشمن‘

پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے بھارتی ریاست پنجاب کے شہر پٹھان کوٹ میں فضائیہ کے اڈے پر شدت پسندوں کے حملے کے واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کے حوالے سے بی بی سی کے ریڈیو پروگرام سیربین کے میزبان شفیع نقی جامعی سے بات کرتے ہوئے کہ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ دونوں ممالک آمادہ ہیں کہ وہ کسی کے ہاتھوں امن کے عمل کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔

سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ ایسے لوگوں کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائےگا جو دونوں ممالک کے درمیان امن کی بات چیت شروع ہونے پر اس کو ڈی ریل یا خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ’ یہ ہی اچھی بات ہے کہ ہم وہ نہیں ہونے دینے جا رہے جو دہشت گرد چاہتے ہیں، دہشت گردوں کی منشا کو پورا نہیں ہونے دیا جا رہا اور دونوں ممالک کی حکومتیں اپنے عزم پر قائم ہیں کہ وہ بات چیت کے ذریعے اپنے مسائل کو حل کریں گی اور جو دہشت گردی کرے گا وہ دونوں کا مشترکہ دشمن ہے۔‘