پٹھان کوٹ میں بھارتی فوجی
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’پاکستان کو ثبوت دے دیےگئے ‘

انڈيا نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ پٹھان کوٹ کی ايئر بیس پر حملے میں ملوث تنظیموں اور متعلقہ افراد کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کرے۔ انڈين حکومت کے مطابق اِس سلسلے میں پاکستان کو ٹھوس اور قابلِ عمل معلومات فراہم کر دی گئی ہیں۔ اِس دوران پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے آج انڈين وزیر اعظم نریندر مودی سے ٹیلی فون پر بات کی اور شدت پسندوں کے خلاف فیصلہ کُن کارروائی کا وعدہ کیا۔ دلي سے سہيل حليم۔