اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’طالبان اور فوج دونوں سکولوں کی تباہی کے ذمہ دار ہیں‘

کہا جاتا ہے کہ طلبہ ہی کسی قوم کے مستقبل کے معمار ہوتے ہیں۔ سوال یہاں یہ پیدا ہوتا ہے کہ شدت پسندوں نے اِن درسگاہوں کو کیوں نشانہ بنایا جہاں پاکستانی قوم کا مستقبل تیار ہوتا ہے؟ طالبان کیا حاصل کرنا چاہتے تھے؟

پشاور یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر فیض اللہ جان شدت پسندی کے موضوع پر ’دا مسلم ایکسٹریمِسٹ ڈِسکورس‘ نامی کتاب کے مصنف ہیں۔ یہ ہی سوالات سیربین کے میزبان عمر آفریدی نے پروفیسر ڈاکٹر فیض اللہ جان سے کیے۔