اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’حسد نہ کر جانی، میرا دل ہے پاکستانی‘

سعد ہارون کا کام لوگوں کو ہنسانا ہے۔ کچھ ہی عرصے میں وہ اتنے مقبول ہو چکے ہیں کہ انھیں سنہ 2015 میں دنیا کا ’دوسرا بڑا مسخرہ‘ قرار دیا گیا۔

سعد چند سال پہلے کراچی سے کوچ کر کے نیویارک چلے گئے، لیکن پاکستان سے ان کا ناطہ اب بھی قائم ہے۔

حال ہی میں انھوں نے پاکستان کے بڑے شہروں میں اپنے ’سٹیڈ اپ کامیڈی‘ شو کیے جن کا عنوان تھا ’ڈونٹ بی جیلس جانی، مائی ہارٹ از پاکستانی‘ یعنی ’حسد نہ کر جانی، میرا دل ہے پاکستانی‘ اور ان کا پیغام محبت کرنے والوں کے نام تھا۔

سنیے سعد ہارون کے ساتھ ہماری ساتھی فی فی ہارون کی ایک گفتگو جس میں انھوں نے ہمیں اپنے حالیہ شوز اور اپنے فنی کیریئر کے بارے میں بتایا ہے۔