اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’میں مزاح کی روایت کو آگے لیجا رہا ہوں‘

ڈراموں اور فلموں کے سکرپٹ لکھتے لکھتے واسع چوہدری نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی سپر ہِٹ فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ میں خود اپنے لیے بھی ایک کردار تخلیق کر ڈالا۔ لیکن لگتا ہے کہ شاید واسع کے پاس اتنا وقت ہی نہیں ہوگا کہ اداکاری کی کسی پیشکش پر ہاں کر سکیں۔ ایک طرف وہ ٹیلی ویژن کے مقبول مزاحیہ شو ’مذاق رات‘ کی میزبانی میں مصروف ہیں اور دوسری جانب ’جوانی پھر نہیں آنی‘ اور ’میں ہوں شاہد آفریدی‘ کی شاندار کامیابی کے بعد اب واسع کا نام پاکستان کے صف اوّل کے سکرپٹ رائٹرز میں شمار کیا جاتا ہے۔ سنیے ہماری ساتھ فیفی ہارون کی واسع چوہدری کے ساتھ ایک گفتگو۔