فوج
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

چار سدہ آپریشن ختم، تحقیقات جاری

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے شہر چارسدہ میں واقع باچا خان یونیورسٹی پر صبح ہونے والے مسلح شدت پسندوں کے حملے میں بيس افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ فوج کے آپریشن میں چار حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔ صوبے کے گورنر مہتاب خان عباسی نے کہا ہے کہ یونیورسٹی میں آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے اور حملہ آوروں کی شناخت کے لیے فورینزک ٹیسٹ کيے جائيں گے۔ مزيد تفصیل رفعت اللہ اورکزئی کی اِس رپورٹ میں۔