اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

جہادیوں کی ماؤں کا دکھ

شام اور عراق میں یورپ سے آنے والے جہادیوں کی ایک بڑی تعداد کا تعلق بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز کے علاقے مولن بیک سے ہے جہاں بے روزگاری اور معاشرے سے علیحدگی عروج پر ہے۔ یہاں پر ان جنگجوؤں کی ماؤں نے اب ایک گروپ بنا لیا ہے جو نوجوانوں کو انتہا پسندی کی طرف مائل ہونے سے روکیں گی۔ بی بی سی کے مراد شیشانی کی رپورٹ فراز ہاشمی کی آواز میں