ترکی
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ترکی میں پناہ گزينوں کی سمگلنگ جاری

پناہ گزینوں کو روکنے کے لیے پورپ کے کئي ممالک نے اپنی سرحدوں پر نگرانی سخت کردی ہے۔ جرمنی بڑی تعداد میں پناہ گزينوں کو واپس آسٹریا بھیج رہا ہے۔ يورپي ممالک کے ان اقدامات کے بعد اس خدشے میں اضافہ ہو رہا ہے کہ پناہ گزين پہلے سے بھي بڑي تعداد ميں سمگلروں کے ہتھے چڑيں گے۔ صرف اسي ماہ اب تک تقريباً 23 ہزار پناہ گزينوں کو ترکي کے راستے يورپ ميں سمگل کيا جا چکا ہے۔ اس انساني سمگلنگ کو روکنے کے ليے يورپي يونين نے ترکي کو تقريباً تين ارب ڈالر دينے کا وعدہ کيا ہے۔ بی بی سی کي ٹيم نے ترکی میں ازمر کی بندر گاہ پر دیکھا کہ کس طرح سمگلر پناہ گزینوں کو سمندر کے راستے یورپ بھیج رہے ہیں۔۔فرگل کین کی خصوصي تحقيقاتي رپورٹ جاوید سومرو کی زبانی