اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

لاوا ڈانس: خطرات زیادہ پیسہ بہت کم

پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے لیاری میں افریقہ کا لاوا ڈانس بےحد مقبول ہے۔ علاقے کے افریقی آبائی پس منظر رکھنے والے خود کو بلوچ کہلوانا پسند کرتے ہیں اور مقامی لہجے میں اِسے لیوا ڈانس کہتے ہیں۔ اِس رقص کو لاوا سے لیوا ڈانس ہونے میں صدیاں لگیں۔ لیاری کے ذوالفقار حُسین تقریباً اکيس سال سے لیوا ڈانس کر رہے ہیں، ليکن آگ کے ساتھ کیے جانے والے اِس رقص میں خطرات بہت زیادہ ہیں اور پیسہ بہت کم اور وہ اِس فن کے مستقبل سے بھی ناامید ہیں۔ آئيے مليں ذوالفقار حسين سے۔