اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’خواتین حمل سے گریز کریں‘

ذِکا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے پیشِ نظر برازیل کی حکومت نے حاملہ خواتین کی مدد کے لیے نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے جبکہ السلواڈور کی حکومت نے خواتین سے کہا ہے کہ وہ اگلے دو سال تک حمل سے گريز کريں۔ مچھروں سے پھيلنے والا یہ وائرس ماں کی کوکھ میں ہی بچے کے اعصاب کو متاثر کرتا ہے اور تیزی سے برازیل میں پھیل رہا ہے۔ عالمی ادارہِ صحت نے خبردار کیا ہے کہ تقریباً تمام امریکی ممالک میں ذِکا وائرس کے پھیلنے کا خطرہ ہے۔ وئيرا ڈيوِس کي رپورٹ پيش کر رہے ہيں عادل شاہزيب