اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

کیا پاکستان میں بحث کا معیار اور رخ صحیح ہے؟

پشاور آرمی سکول پر حملے کے برعکس باچہ خان يونيوسٹي پر حملے کے بعد لوگوں نے سوشل میڈیا پر انتہا پسندوں کے خلاف جاری آپریشن پر سوال اٹھائے، مگر اِس تنقید کا رُخ ہي بدل گيا جب ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے یہ ٹویٹ سامنے آئی کہ فوجی سربراہ مدتِ ملازمت پوری ہونے پر عہدہ چھوڑ دیں گے۔

پاکستانی فوج کے ماضی کے تناظر میں یہ بیان خوش آئند ہے مگر بعض ماہرین یونیورسٹی پر حملے کے چند ہی دن بعد اِس طرح کا بیان جاری کرنے پر سوال اٹھا رہے ہيں۔ اسلام آباد سے ارم عباسی۔