اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ایک اڑان یخ بستہ آسمانوں میں

فضا میں چھاتے کی مدد سے تیرنے کے ایک ماہر پیرا گلائیڈر نے دیکھنے والوں کو اس وقت حیرت میں ڈال دیا جب اس نے قطب شمالی کی برفانی سردی میں اڑان لی۔

33 سالہ ہریکو لورنز کو قطب شمالی کی روشنیوں کے درمیان اس اُڑان میں برفانی جھکڑوں، کم روشنی اور اپنے گلائیڈر کی منجمد تاروں سمیت کئی مشکلات کا سامنا کرنا لیکن انھوں نے ہمت نہ ہاری۔