بن غازي
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بن غازي کی لڑائی میں دولت اسلامیہ بڑا خطرہ

لیبیا کےشمالی شہر بن غازی ميں پانچ سال قبل حکومت مخالف تحریک شروع ہوئی تھی۔ پانچ سال بعد آج وہاں فوج دو محاذوں پر نبرد آزما ہے۔ ایک محاذ دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ کا تو دوسرا اسلامی ملیشیا سے لڑتے رہنے کا۔

بی بی سی عربی سروس کے نامہ نگار ’فراس کیلانی‘ ان چند نامہ نگاروں میں سے ہیں جنہیں شہربن غازی ميں داخل ہونے اور وہاں شوٹنگ کرنے کی اجازت ملی۔ ملاحظہ فرمائیں ان کی یہ خصوصی رپورٹ پيش کررہے ہیں جاويد سومرو۔